ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹر کے تھانے میں شوہر نے وہاٹس ایپ پر دیا تین طلاق، مقدمہ درج

مہاراشٹر کے تھانے میں شوہر نے وہاٹس ایپ پر دیا تین طلاق، مقدمہ درج

Sun, 04 Aug 2019 00:07:33    S.O. News Service

تھانے، 03 اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر کے تھانے میں تین طلاق کا معاملہ سامنے آیا ہے۔مسلم خاتون نے تین طلاق دینے پر اپنے شوہر کے خلاف ممبرا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اس کے شوہر نے فون اور وہاٹس ایپ پر تین طلاق دی۔پولیس نے مسلم خاتون ایکٹ (شادی کے حقوق کے تحفظ) کے تحت کیس درج کر ایا ہے۔تین طلاق میں کیس درج ہونے کا یہ پہلا معاملہ نہیں ہے۔اس سے پہلے اتراکھنڈ سے تین طلاق کا ایک معاملہ سامنے آیا تھا،یہاں ایک خاتون کو اس کے شوہر نے 31 جولائی کو تین طلاق دے دیا تھا۔معاملے میں دہرادون کی ایس ایس پی نویدتا ککریتی نے کہا تھا کہ متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کر لیا ہے۔وہیں اب آگے کی جانچ کی جائے گی۔تین طلاق قانون بننے کے بعد سب سے پہلے ہریانہ میں ایف آئی آر درج ہوئی تھی۔میوات کے نونہہ کی رہنے والی ساجدہ نے اپنے شوہر صلاح الدین کے خلاف دی مسلم ومین پروٹیکشن آف رائٹ اینڈ میرج ایکٹ 2019 کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔خاتون کا الزام تھا کہ اس نے اپنے شوہراورسسرال والوں کے خلاف پولیس میں تشدد کی شکایت کی تھی۔اس سے ناراض ہو کر شوہر نے فون پر تین طلاق دے دی۔بتا دیں تین طلاق اب ہندوستان میں جرم ہے،تین طلاق بل میں تین طلاق کو غیر قانونی بناتے ہوئے 3 سال کی سزااورجرمانے کی شق شامل ہے۔


Share: